لاہور میں پڑوسی کی اپنے بچوں کے 7 سالہ دوست سے زیادتی

لاہور میں پڑوسی کی اپنے بچوں کے 7 سالہ دوست سے زیادتی

ساندہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
لاہور میں پڑوسی کی اپنے بچوں کے 7 سالہ دوست سے زیادتی

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2024

لاہور کے علاقے ساندہ میں پڑوسی نے اپنے بچوں کے 7 سالہ دوست کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے میں متاثرہ بچہ فیضان اپنے ہمسائے کے گھر بچوں کے ساتھ کھیلنے گیا تو وہاں پر بچے موجود نہیں تھے۔

اس دوران بچوں کے والد اور ملزم سلمان نے پڑوس سے آئے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچہ جب واپس اپنے گھر پہنچا تو اُس نے اپنے اہل خانہ کو ساری صورت حال بتائی جس پر گھر والوں نے 15 پر کال کر کے پولیس کو طلب کیا اور پھر ساندہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ بچے کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!