لاہور میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے والے 200 افراد اسپتال پہنچ گئے

لاہور میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے والے 200 افراد اسپتال پہنچ گئے

دلہا نے انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا
لاہور میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے والے 200 افراد اسپتال پہنچ گئے

ویب ڈیسک

|

12 Feb 2025

لاہور میں ایک مقامی مارکی میں شادی کی تقریب میں پیش کیے گئے کھانے سے 200 سے زائد مہمان بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔

دولہا نے مارکی انتظامیہ پر الزام لگایا کہ انہوں نے گھٹیا اور باسی کھانا پیش کیا جس سے تقریب میں موجود مہمانوں کی صحت بری طرح متاثر ہوئی۔

لاہور کے علاقے خیابانِ امین کے رہائشی دلہا سرفراز نے ستوکتلہ تھانے میں مارکی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔  مارکی انتظامیہ نے اپنے معاہدے میں مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا تھا۔

سرفراز نے رپورٹ کیا کہ ان کے 360 مہمان تھے جن میں سے 200 کھانا کھانے کے فوراً بعد بیمار ہو گئے۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں فوڈ پوائزننگ کی تشخیص ہوئی اور کچھ کی حالت تشویشناک ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں کئی افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 31 نارووال کے سرکاری اور نجی ہسپتال میں، 27 رائے ونڈ انڈس میں، 10 قصور جی ایچ کیو میں اور نو سے زائد جنرل ہسپتال لاہور میں ہیں۔

دلہا نے مارکی انتظامیہ پر ناقص اور کم معیار کا کھانا پیش کرنے کا الزام لگایا جس سے متعدد مہمانوں کی حالت بگڑ گئی۔

س واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!