لاہور میں شوہر نے سابق اہلیہ سمیت چار سسرالیوں کو قتل کر دیا

لاہور میں شوہر نے سابق اہلیہ سمیت چار سسرالیوں کو قتل کر دیا

واقعہ شادی سے واپسی پر پیش آیا، ملزم فرار
لاہور میں شوہر نے سابق اہلیہ سمیت چار سسرالیوں کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک

|

17 Dec 2023

لاہور کے علاقے سلامت پورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سلمان نامی شخص نے شادی کی تقریب سے واپسی پر اپنی سابقہ بیوی اور اس کے اہل خانہ پر فائرنگ کردی۔

 اس خوفناک واقعے کے نتیجے میں سابقہ بیوی، اس کے والد، بہن اور بھائی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

 اس کے علاوہ تاج بی بی نامی 55 سالہ خاتون اور مناہل نامی 5 سالہ بچی زخمی ہو گئی جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا جس کو تلاش کر رہی ہے۔

واقعے پر آئی جی پنجاب اور نگران وزیر اعلی نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!