لاہور میں سسرالیوں کے تشدد سے لڑکی قتل
پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا
ویب ڈیسک
|
3 Dec 2024
لاہور کے علاقے مغلپورہ میں سسرالیوں نے تشدد کر کے مبینہ طور پر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کا نام انیقہ ہے جس کی چار سال قبل جنید نامی شخص سے شادی ہوئی۔
والد کے مطابق بیٹی پر سسرالیوں کا تشدد معمول کی بات تھی اور گزشتہ روز جب وہ گئے تو ساس، سسر، شوہر اور نندیں اُس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔
والد کے مطابق جنید نے بیٹی کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر کھینچا جس کے نتیجے میں اُس کی حالت تشویشناک ہوئی اور پھر اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس نے مقتولہ کے شوہر جنید کو گرفتار کرلیا جبکہ وزیراعلیٰ نے نوٹس لے کر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Comments
0 comment