لاڑکانہ میں پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی غیرت کے نام پر قتل

لاڑکانہ میں پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی غیرت کے نام پر قتل

مقتولہ کو قبرستان میں نشانہ بنایا گیا
لاڑکانہ میں پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی غیرت کے نام پر قتل

ویب ڈیسک

|

16 Oct 2024

لاڑکانہ میں غیرت کے نام پر پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قمبر کے علاقے میں کار سوار افراد نے نور شاہ بخاری قبرستان میں 18 سالہ لڑکی الماس بروڑو پر فائرنگ کیا اور فرار ہوگئے۔

مقتولہ قمبر کی رہائشی اور پولیس اہل کار سفیر برڑو کی بیٹی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا معلوم ہے۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!