6 hours ago
لڑکے کی نازیبا ویڈیو بناکر 6 لاکھ رقم وصول کرنے کا انکشافات

ویب ڈیسک
|
26 Feb 2025
شہری کی اسلحے کے زور پر نازیبا ویڈیو بناکر 6 لاکھ روپے وصول کرلیے گئے
بالا کوٹ: اسلحہ کی نوک پر نازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرکے شہری سے 6 لاکھ سے زائد کی رقم ہتھیانے والا گروہ بالاکوٹ پولیس نے گرفتار کرکے رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں ایس ایچ او تھانہ فیصل خلیل نے بمع ٹیم ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پر شہری کے نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 3 ملزمان نے ملکاں بٹل کے رہائشی شخص کی اسلحہ کے زور پر نازیبا ویڈیو بنائی اور بعد ازاں اسے بلیک میل کرکے متاثرہ شخص سے 6 لاکھ 43 ہزار روپے بھی ہتھیا لئیے۔
قانونی کاروائ کے لئیے متاثرہ شخص نے پولیس کو انصاف کے لئیے درخواست دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان ملک شاہ ذیب ولد اورنگزیب سکنہ جابہ،فہد خان ولد نذیر خان سکنہ شوہال میدان اور خاتون مسمات (خ) دختر محمد منشاء سکنہ حافظ آباد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بلیک میلنگ کے ذریعے حاصل کی گئی پوری رقم 6 لاکھ 43 ہزار روپے برآمد کر لی، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کو بلیک میل کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مانسہرہ پولیس شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments
0 comment