لاش کی شناخت کے بعد مصطفی عامر کی نماز جنازہ کا اعلان

لاش کی شناخت کے بعد مصطفی عامر کی نماز جنازہ کا اعلان

ڈی این اے رپورٹ میں تصدیق ہوگئی کہ لاوارث لاش
لاش کی شناخت کے بعد مصطفی عامر کی نماز جنازہ کا اعلان

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2025

عدالتی حکم پر دو روز قبل قبر کشائی کے دوران ڈی این اے کی رپورٹ آنے کے بعد مصطفیٰ کے والد نے نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاوارث قرار دے کر دفن کی گئی لاش کی قبر کشائی کر کے ڈی این اے کے 11 نمونے حاصل کیے تھے۔

فرانزک لیب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق حب سے ملنے اور پھر لاوارث قرار دے کر دفن کی گئی لاش مصطفیٰ کی ہے۔

قبر کشائی کے بعد ڈی این اے رپورٹ تک مصطفیٰ کی لاش کو ایدھی ہوم منتقل کردیا گیا تھا۔ اب رپورٹ میں تصدیق کے بعد مصطفیٰ کے والد نے نماز جنازہ کے حوالے سے اعلان کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ مصطفیٰ کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 6 علی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!