لیاری عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاش کے کپڑوں سے 2 کروڑ کے چیک ملنے کا انکشاف

لیاری عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاش کے کپڑوں سے 2 کروڑ کے چیک ملنے کا انکشاف

ریسکیو 1122 کے رضا کار عبدالقدیرنے بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت میں امدادی کام میں جاں فشانی سے حصہ لیا۔
لیاری عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاش کے کپڑوں سے 2 کروڑ کے چیک ملنے کا انکشاف

Webdesk

|

16 Jul 2025

کراچی: لیاری بغدادی کے علاقے میں خستہ حال عمارت کے منہدم ہونے سے 27 قیمتی جانیں لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئیں،اس افسوس ناک سانحے کے دوران ریسکیو 1122 کے رضا کار نے فرض شناسی کی ایک ایسی مثال قائم کی جو لائق تحسین ہے۔

ریسکیو 1122 کے رضا کار عبدالقدیرنے بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت میں امدادی کام میں جاں فشانی سے حصہ لیا۔

 اس رضا کار نے ملبے سے ایک شخص کی لاش باہر نکالی تو اس کے کپڑوں سے پونے 2 کروڑ روپے کے چیک، کچھ رقم اور ضروری دستاویز برآمد ہوئی۔

 جسے اس نے ایمان داری سے ورثا کے حوالے کر دیں۔1122 کے سربراہ نے کہاکہ ہمارے رضا کار کا یہ کارنامہ ادارے کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!