11 hours ago
لیاری میں عمارت گرنے کے حادثے میں 28 اموات ، آپریشن آج مکمل ہوجائے گا
مرنے والوں میں 17 کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے

ویب ڈیسک
|
6 Jul 2025
کراچی کے علاقے لیاری میں منہدم ہونے والی 4 منزلہ عمارت کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اتوار کی دوپہر تک اموات کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور تقریبا 70 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
ملبے سے 17 ہندو کیمونٹی کے لوگوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں جبکہ مرنے والوں میں 14 مرد، 10 خواتین، تین بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے علاوہ امدادی کاموں میں الخدمت، ایدھی اور دیگر فلاحی اداروں کے رضاکار بھی سرگرم ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہندوؤں کی اجتماعی آخری رسومات ادا کردی گئیں اور انہیں کراچی میں گڈاپ کے مخصوس قبرستان میں سپرد خاک بھی کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment