لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے اموات، ’سب سے سستا فلیٹ 22 لاکھ کا تھا‘

لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے اموات، ’سب سے سستا فلیٹ 22 لاکھ کا تھا‘

ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، اموات میں اضافے کا خدشہ
لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے اموات، ’سب سے سستا فلیٹ 22 لاکھ کا تھا‘

ویب ڈیسک

|

4 Jul 2025

شہر قائد کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے اور ریسکیو کام میں تاخیر کے باعث اموات کی تعداد 7 ہوگئی۔

لیاری کے علاقے بغدادی میں صبح 10 بج کر 35 منٹ کے قریب پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوئی جس کی 10 بج کر 50 منٹ پر اطلاع کنٹرول روم ریسکیو 1122 پر موصول ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امداد کام سرانجام دیے اور الزام عائد کیا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک ریسکیو کے ادارے وقوعہ پر نہیں پہنچے جس کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔

عینی شاہ نے بتایا کہ 80 گزر کے پلاٹ پر پانچ منزلہ عمارت فلیٹ سسٹم کے تحت تعمیر کر کے فروخت کی گئی جس میں انتہائی ناقص تعمیراتی میٹریل استعمال ہوا اور یہی عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ بنا ہے۔ 

خود کو پڑوسی ظاہر کرنے والے سلمان کا کہنا ہے کہ بلڈر سے مکینوں نے متعدد بار اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر وہ ہر بار گھماتا رہا اور گزشتہ کئی ماہ سے وہ بھاگ  گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے میں کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا امکان ہے جبکہ اب تک 8 زخمی اور 7 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

جائے وقوعہ پر سب سے پہلے ایدھی کے رضاکار پہنچے اور پھر 1122 ، چھیپا سمیت دیگر فلاحی ادارے پہنچے۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے اور واقعے کے تعین کے ساتھ ذمہ داران کی نشاندہی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!