معصوم منتہا زہرہ قتل کیس، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

معصوم منتہا زہرہ قتل کیس، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

پولیس کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم محمد ارسلان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے
معصوم منتہا زہرہ قتل کیس، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

Webdesk

|

27 Jun 2026

سرگودھا میں سات سالہ منتہا زہرہ کے قتل کے مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ بچی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے اور موت کی وجہ شہ رگ کا کٹنا قرار دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ مزید شواہد کے حصول کے لیے ڈی این اے سمیت دیگر فرانزک نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حتمی فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور اس دوران مختلف شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم محمد ارسلان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر افراد کے ممکنہ کردار کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر معاونِ خصوصی شعیب مرزا نے ڈی پی او سرگودھا صہیب اشرف کے ہمراہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر معاونِ خصوصی نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب اس مقدمے کی خود نگرانی کر رہی ہے اور تمام حقائق سامنے لاتے ہوئے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!