3 hours ago
مدرسے کے قاری کے تشدد سے معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا
Webdesk
|
27 Jun 2026
لاہور: لاہور میں برکی کے علاقے میں مدرسے کے قاری کے مبینہ تشدد سے بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
اہلخانہ کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی 12 سالہ علی حیدر لاہور کے مدرسے میں زیرتعلیم تھا، قاری نے بچے کو ختم شریف میں نہ پہنچنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، 12 سالہ علی حیدر 8 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا۔
بچے کے لواحقین نے مزید بتایا کہ قریب المرگ بچے کو قاری غلام رسول نے بس میں لٹا کر والد کو اطلاع دی، قاری کے مبینہ تشدد سے بچے کے ہاتھ اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
بچے کے والد نے تھانہ برکی میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ بچے کے چچا کی مدعیت میں قاری غلام رسول کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments
0 comment