ملیر ہالٹ واقعہ، حادثے میں بچے کی موت چوٹ لگنے سے ہوئی، عینی شاہد

ویب ڈیسک
|
25 Mar 2025
شہر قائد کے علاقے ملیر ہالٹ میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور نوزائیدہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
حادثے کے بعد نوزائیدہ بچے کو بچانے کیلیے اسپتال لے کر بھاگنے والے مشکور خان نے ڈائیلاگ پاکستان سے بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو اسپتال سے دکھا کر اسپتال جارہے تھے کہ اس دوران اہلیہ نے ٹینکر کی نشاندہی کی جو گاڑیوں کو روندتا ہوا دوسری سڑک پر جارہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں ایک منٹ کے اندر حادثے کے مقام پر پہنچا تو بچے کی سانس چل رہی تھی، وہاں موجود ایک خاتون نے ناٹ کاٹی جس کے بعد میں اور ایک شہری اُسے اسپتال لے کر بھاگے کیونکہ بچے کی سانس آرہی تھی۔
مشکور کے مطابق اسپتال میں بچے کی سانس آئی مگر پھر وہ انتقال کرگیا، ڈاکٹرز نے بتایا کہ حادثے کے دوران بچے کے سر پر چوٹ لگی ہے۔
Comments
0 comment