ملیر جیل سے فرار قیدی کی والدہ نے بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا

ملیر جیل سے فرار قیدی کی والدہ نے بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا

قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے
ملیر جیل سے فرار قیدی کی والدہ نے بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا

Webdesk

|

3 Jun 2025

کراچی: گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اس کی والدہ نے نہ صرف اسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے فورا پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔

جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا، اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی۔

 قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ کے پاس لے کر آئی ہوں مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس ماں کے کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں نے تبصروں میں کہا کہ ایسی مائیں معاشرے کا وقار ہیں، اور ایمانداری اور تربیت کی روشن مثال ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!