1 hour ago
منشیات ڈیلر انمول پنکی کی مقدمات سے بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ
Webdesk
|
15 Aug 2026
کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی 3 مقدمات میں بریت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس حوالے سے پراسیکیوشن نے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔
پراسیکیوشن کا مقف ہے کہ انمول عرف پنکی کی بریت سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے مقف اختیار کیا کہ نہ ملزمہ پر فرد جرم عائد ہوئی ہے اور نہ ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ نقول ملنے کے بعد عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد قانونی چارہ جوئی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساتھ نے منشیات کے 3 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کرنے کا حکم دیا تھا۔
دریں اثنا پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں اپنا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔
ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر سفران ایڈووکیٹ نے دونوں مقدمات کے چالان کی اسکروٹنی کی۔ عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق انمول عرف پنکی، سہیل، ذیشان اور عاقب گرفتار ہیں۔
2 خواتین ملزم سمارہ اور صبا مفرور ہیں۔چالان کے مطابق مقدمات میں 7 گواہوں کے نام شامل ہیں۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کو اس کے فلیٹ واقعہ گارڈن سے گرفتارکیا گیا تھا۔
Comments
0 comment