9 hours ago
منوڑہ کے ساحل سمندر پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے
ریسکیو اہلکاروں نے تلاش شروع کردی
Webdesk
|
12 Nov 2025
کراچی: منوڑہ کے سمندر میں 5 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں جبکہ 3 کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیوحکام کے مطابق کراچی میں منوڑہ کے ساحل پر نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تلاش شروع کردی جن میں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ ڈوبنے والے دیگر 3 افراد کو بھی بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اس حوالے فوری طورپر یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ ان پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے یا نہیں۔
Comments
0 comment