مراکش کشتی حادثہ، 44 میں سے صرف 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، باقی لاپتہ

مراکش کشتی حادثہ، 44 میں سے صرف 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، باقی لاپتہ

غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہش مند تارکین کی کشتی کو گزشتہ ماہ حادثہ پیش آیا تھا
مراکش کشتی حادثہ، 44 میں سے صرف 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، باقی لاپتہ

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2025

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 44 پاکستانیوں میں سے 13 کی لاشیں مل گئیں اور اُن کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے۔ جن لاشوں کی تصدیق ہوئی اُن میں سے بیشتر پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہری ہیں۔

ان میں صفیان علی، سجاد علی، رئیس افضل، قصنین حیدر، محمد وقاص، محمد اکرم، محمد ارسلان خان، حامد شبیر، قیصر اقبال، دانش رحمان، سجاول، شہزاد احمد، احتشام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کشتی حادثے میں 44 پاکستانی انسانی اسمگلر کی سفاکیت کا نشانہ بنے جن میں سے اب تک صرف 13 ہی لاشیں برآمد یا شناخت کے قابل ہوچکی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!