مری میں جنگلی سوروں کا حملہ، بچی کا پیٹ پھاڑ دیا
دوسرے حملے میں سووروں نے خاتون کو شدید زخمی کردیا
ویب ڈیسک
|
6 Jul 2024
اسلام آباد: مری کے علاقے میں جنگلی سوروں نے حملہ کر کے بچی کا پیٹ چاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مری سکاوٹ کیمپ گھوڑاگلی چھراگلی کے مقام پراورلارنس کالج روڈ پرجنگلی سوروں نے دو مختلف مقامات پر حملہ کرکےایک بچی کا پیٹ چیردیا۔
دوسرے حملے میں ایک خاتون کو شدید زخمی ہوئی ہیں۔ ریسکیو1122 نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
قبل ازیں بھی جنگلی سوروں کے حملوں ںسے متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment