مسجد میں نماز ادائیگی کے بعد گھر جانے والا پولیس افسر حملے میں شہید

مسجد میں نماز ادائیگی کے بعد گھر جانے والا پولیس افسر حملے میں شہید

پشاور کے علاقے نگمان میں اے ایس آئی کو نامعلوم افراد نے 30 بور اسلحے سے نشانہ بنایا
مسجد میں نماز ادائیگی کے بعد گھر جانے والا پولیس افسر حملے میں شہید

Webdesk

|

21 Feb 2025

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں مسجد میں نماز ادائیگی کے بعد گھر جانے والے پولیس افسر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے تھانہ داودزئی کے علاقے ناگمان میں نامعلوم افراد نے مسجد میں نماز ادائیگی کے بعد گھر جانے والے اسپیشل برانچ چوکی نمبر 2 کے نائب انچارج  اور اے ایس آئی صفی اللہ کو شہید کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار پولیس افسر چھٹیاں گزارنے گھر آیا تھا، نماز ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!