مسجد میں زیادتی، عدالت کا دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
Webdesk
|
17 May 2024
ایک تاریخی فیصلے میں، لاڑکانہ کی عدالت نے مسجد میں لڑکے سے زیادتی کرنے والے مولوی کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
فورتھ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز شاہانی نے مولوی یاسین چانڈیو کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بھجوا دیا ہے۔
یٰسین چانڈیو کو لاڑکانہ میں پولیس نے مسجد میں نو سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
نابالغ کے والد باغن چانڈیو نے انکشاف کیا کہ ان کا بیٹا دیگر بچوں کے ساتھ لاڑکانہ شہر میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد خالد بن ولید میں باقاعدگی سے جاتا تھا۔
درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق بچے خاندان کے فرد نے مسجد کے استاد کو فعل بد کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔
Comments
0 comment