مون سون بارشیں، کراچی میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

مون سون بارشیں، کراچی میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

محکمہ تعلیم نے کراچی کے ایک ضلع اور حیدرآباد میں اسکول بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
مون سون بارشیں، کراچی میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کراچی کے ایک ضلع اور حیدرآباد میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلع وسطی کے تمام تعلیمی ادارے 29 اگست کو بند رہیں گے۔ کراچی  ڈویژن میں مون سون کی آنے والی شدید بارشوں کے پیش نظر  ضلعی انتظامیہ سینٹرل کراچی نے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی، حکومت سندھ کے مشورے پر اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جمعرات 29 اگست 2024 کو عام تعطیل کے طور پر ضلع وسطی کے تمام تعلیمی ادارے (سرکاری/نجی) بند رہیں گے۔

دریں اثناء حیدرآباد ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔  ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعطیل کا اعلان مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!