آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ پر قید کی سزا
ویب ڈیسک
|
21 Dec 2023
سکھر کی مقامی عدالت نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم فہد منگی کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کی مقامی عدالت نے فہد منگی نامی مجرم کو آن لائن جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی، مجرم کے خلاف سال 2023 میں سائبر کرائم سکھر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 1 سکھر فاروق احمد میتلو نے ملزم کو مجموعی طور 3سال قید بامشقت کی سزا سنائی
مجرم کو پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 20 کے تحت 1 سال 6 ماہ قید بامشقت جبکہ دفعہ 21 کے تحت 1 سال 6 ماہ قید بامشقت سنائی گئی، عدالت نے ملزم کی ضمانت بھی موقع پی ہی منسوخ کردی۔
عدالت سے سزا سنانے کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل سکھر کے حوالے کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد سیال نے کی اور عدالت میں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان پیش کیا، جس پر ملزم انکاری نہیں تھا اور نہ ہی اُسے کوئی ریلیف ملا۔
Comments
0 comment