20 hours ago
نماز تروایح کے دوران تفریح کیلیے ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

ویب ڈیسک
|
11 Mar 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر میں نماز تروایح کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے 3 نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اپر دیر تھانہ واڑی بمقام واڑی پائین میں نماز تراویح کے دوران دو نوجوانوں نے مسجد کے اندر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جس پر لوگوں کا شدید ردعمل سامنے آرہا تھا۔
سوشل میڈیا پر اہلیان علاقہ ضلعی انتظامیہ سے مذکورین بالا کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیکر دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
نوجوانوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ ایسی حرکت نہ دہرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار نوجوانوں کی شناخت کامران، بلال اور مرسلین کے ناموں سے ہوئی نماز تراویح میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی تھیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments
0 comment