انٹر کے امتحانات کی نئی تاریخ سامنے آگئی، امتحانات مؤخر

انٹر کے امتحانات کی نئی تاریخ سامنے آگئی، امتحانات مؤخر

ابتدائی طور پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے یہ امتحانات اب 5 مئی 2025ء سے منعقد ہوں گے۔
انٹر کے امتحانات کی نئی تاریخ سامنے آگئی، امتحانات مؤخر

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2025

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اپنے چیئرمین کی ہدایت پر 2025ء کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے یہ امتحانات اب 5 مئی 2025ء سے منعقد ہوں گے۔

8 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات 8 مئی تک جاری رہیں گے، جس کی وجہ سے امتحانی مراکز کی مناسب دستیابی اور نظام کو منظم رکھنے کے لیے تاریخ میں تبدیلی ضروری ہو گئی۔

بورڈ کراچی نے تمام طلبہ، تعلیمی اداروں اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔ کسی بھی نئی تبدیلی یا اپ ڈیٹ کے لیے بورڈ نے درج ذیل سرکاری ذرائع ابلاغ کی نشاندہی کی ہے:

- آفیشل ویب سائٹ: [www.biek.edu.pk](http://www.biek.edu.pk)

- فیس بک پیج: [www.facebook.com/BIEKarachi](http://www.facebook.com/BIEKarachi)

- انسٹاگرام اکاؤنٹ: [www.instagram.com/bie_karachi](http://www.instagram.com/bie_karachi)

بورڈ نے طلبہ کو یقین دلایا ہے کہ یہ تبدیلی صرف انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے اور اس کا امتحانی معیار یا طریقہ کار پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

بورڈ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات کے تحت 2024ء کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس) کے طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!