نوشہرہ میں خاندانی دشمنی کا خوفناک نتیجہ، بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

نوشہرہ میں خاندانی دشمنی کا خوفناک نتیجہ، بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پانچ زخمی اسپتال منتقل
نوشہرہ میں خاندانی دشمنی کا خوفناک نتیجہ، بارات کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

آفتاب مہمند

|

9 Dec 2023

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل بپی میں نامعلوم افراد کی بارات کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر واقع علاقے بپی میں اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے بارات کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بس میں سوار دو باراتی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمی اور ہلاک شدگان کو ریسکیو کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل بپی میں پیش آنے والا واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں حملہ آور واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!