36 mins ago
نیپا واقعے کے بعد بڑی اکھاڑ پچھاڑ، ڈپٹر کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ کا تبادلہ
ویب ڈیسک
|
4 Dec 2025
کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد انتظامی سطح پر بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔
حکومت نے ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ ابرار احمد اور ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابرار احمد کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈی سی ایسٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی گلشن ٹاؤن کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ واقعے کے فوراً بعد متعلقہ مختیارکار، سیوریج کارپوریشن کے ذمہ دار انجینئر اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کے سینئر ڈائریکٹر کو بھی معطل کیا جا چکا ہے۔
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جاں بحق تین سالہ ابراہیم کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور واقعے پر معافی بھی طلب کی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ "نیپا واقعے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، غم کی اس گھڑی میں الزامات کی سیاست مناسب نہیں۔"
Comments
0 comment