پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو شوہر نے جلا کر مار ڈالا
دو ملزمان گرفتار، شوہر نے جرم کا اعتراف کرلیا
ویب ڈیسک
|
12 Sep 2024
خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں پانچماہ کی حاملہ کاتون کو زندہ جلا دی گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد تاجوال میں پانچ ماہ کی حاملہ خاتون کو شوہر نے زندہ جلایا جس کے نتیجے میں خاتون انتقال کرگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گلیات کی حدود میں واقعہ چھانگلہ گلی کی حدود تاجوال میں پیش آیا۔ متوفیہ کی شناخت ماریہ اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔
والد کی مدعیت میں تھانہ چھانگلہ گلی میں مقدمہ درج کروادیا گیا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شوہر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے ایک نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
Comments
0 comment