پنجاب پولیس کا شاندار اقدام، لاپتہ ہونے والی 19 سالہ لڑکی والدین کے حوالے
بچی والدین کے ہمراہ کراچی سے سوار ہوئی اور پھر بیچ میں کسی اور ٹرین میں سوار ہوگئی تھی
ویب ڈیسک
|
16 Jan 2024
لاہور کے علاقہ مغلپورہ پولیس نے کراچی ریلوے اسٹیشن سے لاپتہ ہونے والی 19 سالہ لڑکی مریم بحفاظت والد کے سپرد کردیا۔
اہل خانہ کے مطابق بیٹی والدین کے ساتھ رحیم یار خان دشتہ دار کی شادی میں جانے کے لیے کراچی سے نکلی لیکن ریلوے اسٹیشن پر ماں باپ سے جدا ہو کر لاہور پہنچ گئی تھی۔
مغلپورہ پولیس نے 19 سالہ مریم کے پریشان حال ملنے پر اس کی دادرسی کی اور اس کے والدین سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد والدین کو تھانے بلا کر بچی کو باحفاظت اُن کے حوالے کیا۔
اپنی لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والد نے مغلپورہ پولیس کا شکریہ ادا کیا، ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ رضا عباس اور ٹیم کو شاباش بھی دی۔
ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔
Comments
0 comment