6 hours ago
اپنی تین سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
Webdesk
|
23 Dec 2025
گوجرانوالہ: گجرانوالہ میں اپنی ہی تین سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقے میں پیش آیا۔
ڈھکی پلکی کے ملزم اشفاق کو پولیس پھولوں والے باغ کی طرف برآمدگی کے لیے لیکر جا رہی تھی کہ نوشہرہ سانسی روڈ کی جانب سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور ملزم اشفاق کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کی۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کی لیکن ملزمان کی فائرنگ سے اشفاق کو گولیاں لگ گئیں جبکہ اس دوران گولیاں پولیس وین پر بھی لگیں۔ اشفاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے مارا گیا۔
پولیس نے ملزم کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف ناکہ بندی کر دی ہے۔ملزمان کے خلاف قتل، اقدم قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments
0 comment