پشاور میں دن دہاڑے خواجہ سرا قتل
نامعلوم افراد نے رکشے میں سوار خواجہ سرا کو قتل کیا
آفتاب مہمند
|
26 Dec 2023
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں دن دہاڑے نامعلوم افراد نے رکشے میں سوار خواجہ سرا کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں قائم گورنمنٹ کالج چوک فقیر آباد کے قریب نامعلوم افراد نے رکشے میں سوار خواجہ سرا کو سر عام روکا اور سر پر گولی مار کر قتل کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات برآمد نہیں ہوئی اور نہ ہی فوری طور پر شناخت ہوسکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے اردگرد لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں جبکہ حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment