پشاور میں معروف ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

ویب ڈیسک
|
8 Feb 2025
پشاور: ورسک روڈ پر واقع ایک گھر میں معروف ٹک ٹاکر سیما گل عرف سائیکو ارباب کی پراسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ گزشتہ روز ان کی نعش گھر سے برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیما گل کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ان کے بھائی محمد یاسین نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ سیما گل کی حالت بگڑ گئی ہے۔ انہوں نے موت کی وجہ نشہ آور چیزوں کا استعمال یا طبعی موت کو قرار دیا۔
پولیس نے گھر سے شواہد اکٹھے کر کے انکوائری شروع کر دی ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔
سائیکو ارباب کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ ان کے مداح اور فالوورز ان کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی لوگ ان کی موت کو پراسرار قرار دے رہے ہیں اور مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی موت کی اصل وجہ کا پتہ چلا لیا جائے گا۔
Comments
0 comment