پشاور میں سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی گولڈمیڈلسٹ اور ویٹ لفٹر انتقال کرگیا

پشاور میں سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی گولڈمیڈلسٹ اور ویٹ لفٹر انتقال کرگیا

مقتول کو دس اپریل کو سسرال میں جھگڑے کے دوران گولیاں ماری گئیں تھیں
پشاور میں سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی گولڈمیڈلسٹ اور ویٹ لفٹر انتقال کرگیا

ویب ڈیسک

|

2 Jun 2024

سسرالیوں سے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے پشاور کے ایوارڈ کالج سے گولڈمیڈلسٹ اور معروف ویٹ لفٹر جاں بحق ہوگئے۔

یاسین نامی نوجوان نے محبت کی شادی کی جو ایک سال چلی، دس اپریل کے روز سسرال میں موجودگی کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہوا تو سسرالیوں نے گولڈ میڈلسٹ کے سر پر گولی مار دی تھی۔

یاسین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈیڑھ ماہ تک زیر علاج رہا اور پھر گزشتہ روز جان کی بازی ہار گیا، والد نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ہونہار اولاد کو بچانے کیلیے بیرون ملک بھیجنے کا انتظام شروع کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث چار افراد کو ایک ماہ پہلے سے گرفتار کیا ہوا ہے، جن میں مقتول کے سالے اور دو کزن بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!