پولیس اہلکار نے 23 سالہ بیوی کو قتل کردیا

پولیس اہلکار نے 23 سالہ بیوی کو قتل کردیا

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، اہلکار اور دو ساتھی نامزد
پولیس اہلکار نے 23 سالہ بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

31 May 2025

لاہور کے علاقے ہنجروال میں پولیس اہلکار نے گھریلو تنازعات پر ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ بیوی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں گھر سے خاتون کی خون آلود لاش ملی تھی جس کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا اور پھر اُس کی تدفین کردی گئی۔

اب اس کیس کی ایک نئی پیشرفت سامنے آئی اور وہ یہ ہے کہ عامر نامی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر 23 سالہ اہلیہ کو قتل کیا ہے،

مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں خاتون کے قتل کا مقدمہ پولیس اہلکار اور اُس کے دو ساتھیوں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!