پولیس نے مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بچالیا، 10 من گوشت پکڑا گیا
پولیس نے دس من گوشت قبضے میں لے لیا
ویب ڈیسک
|
12 May 2024
لاہور کے شہریوں کو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے مردا جانور کا گوشت کھانے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق شیرا کوٹ میں مجاہد اسکواڈ ناکے پر پولیس نے ایک گاڑی روک کر تلاشی لی تو اُس میں سے مردا جانور کا دس من سے زائد گوشت برآمد ہوا۔
پولیس نے ڈرائیور سے تفتیش کی تو اُس نے جرم کا اعتراف کیا جس پر اُسے موقع سے گرفتار کر کے محکمہ فوڈ کو اطلاع کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت چان دکے نام سے ہوئی جو ننکانہ صاحب سے گاڑی میں مردہ گوشت لاہور منتقل کررہا تھا اور اسے مختلف ریسٹورنٹس پہنچانا تھا۔
ملزم کو مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment