پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے کی بڑی کمی کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے کی بڑی کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کردی
پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے کی بڑی کمی کا اعلان

Webdesk

|

15 Dec 2023

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے پچاس پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے آئندہ پندرہ روز کیلیے ہوگا۔

نئی قیمتیں

پیٹرول کی قیمت 14 روپے کی کمی کے بعد 267.34 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13.50روپے کی کمی سے 276.21 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 10.14 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 191.02 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت11.29روپے فی لیٹر کمی کے بعد 164.64 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!