قبائلی لوگوں میں تصادم، انسانی جانوں کا ضیاع

قبائلی لوگوں میں تصادم، انسانی جانوں کا ضیاع

درہ آدم خیل میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے
قبائلی لوگوں میں تصادم، انسانی جانوں کا ضیاع

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں دو فریقین کے مابین فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کے علاقے بازید خیل می زمینی تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی  ہار گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو فریقین کے درمیان پیش آیا جس میں سیف الرحمن فریق بلال ولد نصیر و عرفان ولد تاج محمد جبکہ دوسرے فریق غازی خان کے شاہ محمد ولد غازی خان جاں بحق ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس کی بھاری نفری نےموقع پر پہنچ فائرنگ روکوا دی جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!