رجب کا چاند نظر آگیا، رمضان المبارک میں صرف 60 روز باقی
رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2024
پاکستان میں اسلامی سال کے 7ویں مہینے رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین ابوالخبیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں ہوئے۔
کمیٹیوں کی معاونت کے لیے اجلاسوں میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور تکنیکی ماہرین بھی شامل ہوئے۔
بعد ازاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بروز ہفتہ 13 دسمبر کو یکم رجب ہو گی۔
واضح رہے کہ رجب کو حرمت والا مہینہ بھی قرار دیا گیا ہے، جس کا مطلب اس ماہ میں نیک اعمال پر اللہ رب العزت اپنے بندوں کو کئی گنا بڑھا کر اجر دیتا ہے۔
رجب کے بعد شعبان اور پھر ماہ صیام رمضان شروع ہوجاتا ہے۔ رجب کے بعد رمضان المبارک میں صرف 60 دن یعنی دو ماہ باقی ہیں۔
Comments
0 comment