6 hours ago
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک
Webdesk
|
11 Aug 2026
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔
ذرائع کے مطابق مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے محمد حسین کے حوالے سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق وہ پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم کارکن تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسین جماعت کی مختلف قیادت سے مسلسل رابطے میں رہتا تھا، جبکہ وہ اشتعال انگیزی، پتھرا اور فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد حسین سیکیورٹی فورسز کو اسلحے کے ذریعے نشانہ بنانے میں بھی ملوث رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment