6 hours ago
راولپنڈی میں بہنوئی اور دوست کی لڑکی سے متعدد بار زیادتی، حاملہ ہونے پر قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
2 Feb 2025
راولپنڈی میں 21 سالہ نوجوان یتیم لڑکی کو بہنوئی اور دوست نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور حاملہ ہونے پر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم لڑکی کو بہنوئی نے دوست کے ساتھ مل کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا جبکہ لڑکے حاملہ ہونے پر اُسے زہریلی گولیاں دے کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کیا اور پھر جرم چھپانے کیلیے لاش کو اچانک دفن کردیا۔ بعد ازاں واقعہ سوشل میڈیا پر اجاگر ہوا تو سی سی پی او خالد ہمدانی نے نوٹس لے کر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کروایا جس میں لڑکی 8 ماہ کی حامہ ثابت ہوئی۔
پولیس نے بہنوئی گلفراز اور ،امین نامی ملزم سمیت دیگر ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزمان کی گرفتاری کے کیے چھاپے شروع کردیے۔
پولیس کے مطابق رواں ماہ 13 جنوری کو سوشل میڈیا پر واقعہ وائرل ہوا تو سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی صدر نبیل کھوکھر کو اپنی نگرانی میں چھان بین کی ہدایات کیں۔
پولیس ٹیم نے علاقے سے پوچھ گچھ تو کےبعد قانون کروائی شروع کرکے عدالت سے قبر کشائی و پوسٹمارٹم کی اجازت لیکر پوسٹمارٹم کرایا تو لڑکی کے 8 ماہ سے حاملہ ہونے اور اس پر مبینہ تشدد کیے جانے کی تصدیق ہوئی جس پر تھانہ جاتلی نے پولیس مدعیت میں ہی ملزمان گلفراز عرف گلو دوسرے ملزم امین، گلفراز کی والدہ اور ،ہمشیرہ کے خلاف قتل ،مبینہ زیادتی ،جرم کو چھپانے و شہادتوں کو ضائع کرنے سمیت تشدد کرکے زخمی کرنے وغیرہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں ملزمہ گلزار بیگم کے مقتولہ کو زہر دینے کے انکشاف بھی شامل ہیں اسی طرح نتھہ چھتر کے رہائشی رستم علی وغیرہ دو بھائیوں کے انکشافات کو بھی ایف آئی آر کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں وہ پولیس کو بتاتے ہیں کہ مقتولہ کی ہمشیرہ مسماتہ رافعہ جو اسی گھر میں بیاہی ہوئی ہے نے انھیں بتایا ہے کہ گلفراز عرف گلو ، مسماتہ گلزار بیگم اور مسماتہ انیلہ بی بی اکثر اوقات ہمشیرہ (مقتولہ) کو تشدد کا نشانہ بناتے رہتے تھے۔
واقعہ سے قبل مقتولہ بہن نے اسکو بتایا کہ اسکے ساتھ گلفراز عرف گلو اور امین رفیق مبینہ زیادتی کرتے ہیں جس سے حمل ہوا اور 13 جنوری کو بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آئی تو دیکھا مسماتہ گلزار بیگم اور مسماتہ انیلہ میری ہمشیرہ کو ڈنڈوں سے تشدد کررھی تھیں اس دوران مقتولہ ہمیشرہ نے بتایاکہ انھوں نے گلفراز کے ساتھ مل زہریلی گولیاں پانی میں ملا مجھے پلا دی ہیں۔
پولیس حکام کا کہناتھاکہ زہر خوانی کے متعلق حتمی تجزیے اور ڈی این اے کے نمونے فرانزک سائنس ایجنسی کو بیجھوا دیئے گئے ہیں جبکہ ملزمان گلفراز عرف گلو ،امیں رفیق اور دونوں خواتین ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مارنے میں مصروف ہیں ملزمان۔ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments
0 comment