راولپنڈی میں خاتون کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ س کر کے 20 لاکھ وصول کرنے کا انکشاف
پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا
Webdesk
|
5 Jun 2024
راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ کی پولیس نے خاتون سے زیادتی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے خاوند نے بتایا کہ اشتیاق نامی ملزم نے میری اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرکے 20لاکھ روپے اور طلائی زیورات وصول کیے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم بلیک میل کرکے مسلسل ہراساں کر رہا تھا، جس پر پولیس سے رجوع کر کے مقدمہ درج کروایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو کو گرفتا رکرلیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہےملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment