راولپنڈی میں پولیس افسر کا خاتون پر تشدد کی وجہ سامنے آگئی
Webdesk
|
24 Feb 2024
ٹیکسیلا میں پنجاب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) امتیاز ناصر نے خاتون کو تھپڑ مارا کر گرادیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیکسلا پولیس ایک جیب کترے کو گرفتار کرنے کچہری کے علاقے میں پہنچی جس کی شناخت بصیر خان کے نام سے ہوئی۔
ملزم کو پکڑنے پر بصیر کی والدہ نے پولیس کے خلاف مزاحمت کا مظاہرہ کیا، جواب میں اے ایس آئی امتیاز نے اسے تھپڑ مارا جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئی۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولیس افسر کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہا کسی بھی پولیس افسر کو شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی اسے برداشت کیا جائے گا۔
اعلیٰ پولیس افسر نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پوٹھوہار کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Comments
0 comment