23 hours ago
راولپنڈی میں سفاک مالکان کے بہیمانہ تشدد سے 12 سالہ یتیم گھریلو ملازمہ جاں بحق
![راولپنڈی میں سفاک مالکان کے بہیمانہ تشدد سے 12 سالہ یتیم گھریلو ملازمہ جاں بحق](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/12/rwlpnddy-myn-sfkh-mlkhn-khy-bhymnh-tshdd-sy-12-slh-ytym-ghrylw-mlzmh-jn-bhq_1739359708-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
12 Feb 2025
راولپنڈی میں ایک نابالغ گھریلو ملازمہ کو مالکان نے تشدد کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اقرا نامی گھریلو ملازمہ کو میاں بیوی مالکان تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی عمر صرف بارہ سال تھی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف فوجداری دفعات کے تحت قتل کی کوشش سمیت متعدد الزامات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، متوفیہ کی والدہ اپنے والد کے انتقال کے بعد عدت گزار رہی تھیں، جو ایک ماہ قبل فوت ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جب نوکرانی کو ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے ان کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات کی اطلاع دی۔
ایک خاتون، جو ملزمان کے گھر میں ان کے بچوں کو قرآن پڑھانے آتی تھیں وہ اقرا کو اسپتال لے کر پہنچی تھی۔ قرآن پڑھانے والی خاتون نے بتایا کہ لڑکی میاں راشد کے گھر میں کام کرتی تھی وہ صرف انسانیت کی بنیاد پر اُسے اسپتال لے گئیں تھیں۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ کچھ دن پہلے تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔ علاج کے دوران اس کی حالت مزید خراب ہو گئی اور بالآخر اس کی موت واقع ہو گئی۔
واقعے پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بھی نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نابالغ گھریلو ملازم کے ساتھ تشدد کا یہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔
پولیس نے مزید تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے، اور ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یہ واقعہ معاشرے میں کم سن بچوں کے ساتھ ہونے والے تشدد کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
Comments
0 comment