سفاک شخص نے دو بہوؤں اور 7 سالہ پوتے کو بے دردی سے قتل کردیا
واقعہ پنجاب کے علاقے گجرات میں پیش آیا
ویب ڈیسک
|
24 Aug 2024
پنجاب کے علاقے گجرات میں سسر نے دو بہوؤں اور 7 سالہ پوتے کو بے دردی سے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں سسر نے گھریلو ناچاکی کے بعد 2 بہوؤں کو قتل کیا جبکہ حملے میں 7 سالہ پوتا زخمی ہوا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گجرات کے تھانہ اے ڈویژن کے علاقے محکہ ڈھکی میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت 24 سالہ عائشہ، 27 سالہ آنسہ اور 7 سالہ رضوان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم جمیل نے لوہے کی راڈ کے متعدد وار سے تینوں پر حملہ کیا، قتل ہونے والی دونوں بہوؤیں آپس میں سگی بہنیں تھیں جن میں سے آنسہ کی شادی چھ ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔
واقعے میں ماں عائشہ اور 6 سالہ رضوان ماں بیٹے تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔
Comments
0 comment