سفاک شوہر نے سسر کے جائیداد نام نہ کرنے پر پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا

سفاک شوہر نے سسر کے جائیداد نام نہ کرنے پر پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا

مقتولہ کے والد سابق امیدوار ایم پی اے ہیں جنہوں نے بیٹی کے قتل کا الزام داماد علی رضا پر عائد کیا ہے
سفاک شوہر نے سسر کے جائیداد نام نہ کرنے پر پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا

Webdesk

|

12 Jul 2024

ملتان میں سفاک شخص نے پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو زنا کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں سیاسی شخصیت اور سابق ایم پی اے کے امیدوار سید اسد عباس شاہ کی بیس سالہ صاحبزادی ثانیہ مرزا کو شوہر علی رضا بخاری نے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

ملزم نے قتل کے بعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کیلیے لاش کو پنکھے سے لٹکایا اور مقتولہ کے گھر والوں کو اطلاع دی۔

فرانزک رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 8 جولائی کو پیش آیا۔ جس میں ثانیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں اُس کے دانت ٹوٹے اور پاؤں بھی شدید زخمی تھے۔

پولیس نے لواحقین کو کمرے میں داخل ہونے سے روکا جبکہ لڑکی کے والد اور چچا نے زبردستی کمرے میں داخل ہو کر صورت حال دیکھی تو کمرے میں شیشہ ٹوٹا پڑا تھا جبکہ دراز میں پڑی قینچی اور چاقو بھی خون آلود تھے۔

مقتولہ کے والد سید اسد عباس شاہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو علی رضا نے قتل کیا مگر پولیس مقدمہ درج کررہی ہے اور نہ ہی شفاف تفتیش کر کے کوئی تعاون کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی چھ ماہ کی حاملہ تھی اور وہ بہت زیادہ خوش بھی تھی، اُسے علی رضا نے گھر والوں کے ساتھ مل کر قتل کیا جبکہ مجھے وقوعہ کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی رضا نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے سسر کی جائیداد اور کئی ایکڑ زمین نام کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اہل خانہ کا دعوی کے کہ مقتولہ اور شوہر جس گھر میں رہتے تھے وہ لڑکی کے والد نے بیٹی کو دیا تھا، علی رضا نے مبینہ طور پر اہلیہ پر زور ڈالا کہ وہ گھر بیچ کر اس گھر کو فروخت کر کے پیسے ملزم کو دے تاہم لڑکی نے انکار کیا جس پر تشدد آئے روز کا معمول بن گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!