شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلا کر قید کی گئی غیر ملکی خاتون بازیاب

شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلا کر قید کی گئی غیر ملکی خاتون بازیاب

خاتون کے مطابق شوہر نے اسے گھر میں حبسِ بے جا میں رکھا
شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلا کر قید کی گئی غیر ملکی خاتون بازیاب

Webdesk

|

15 Aug 2026

کراچی:  شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلانے اور مبینہ طور پر قید رکھنے کا معاملہ، انڈونیشین خاتون اندا مرلین نے محکمہ ترقی نسواں کے حکام کو پیغام کے ذریعے شکایت کی تھی۔

 خاتون کے مطابق شوہر نے اسے گھر میں حبسِ بے جا میں رکھا اور پاسپورٹ سمیت دیگر قانونی دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔شکایت پر محکمہ ترقی نسواں کے شکایتی سیل کی انچارج نسرین پلیجو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس سے رابطہ کیا۔

نسرین پلیجو کی جانب سے نسیم نگر تھانے کو خاتون کی بازیابی کے لیے درخواست دی گئی، تاہم نسیم نگر پولیس نے خاتون کی مبینہ موجودگی سے متعلق درخواست پر کارروائی نہ ہونے کا تحریری جواب دیا۔

معاملہ حل نہ ہونے پر نسرین پلیجو نے عدالت سے رجوع کیا، عدالت کے حکم پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاسم آباد کے علاقے گل لطیف سوسائٹی میں مکان پر چھاپہ مار کر انڈونیشین خاتون کو بازیاب کرالیا۔

تھانہ وومن پولیس نے خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔نسرین پلیجو کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، خواتین کو ہراساں کرنا یا حبسِ بے جا میں رکھنا بڑا جرم ہے۔

 خواتین کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے محکمہ ترقی نسواں ہر وقت اقدامات کے لیے موجود ہے، ایسے معاملات میں پولیس افسران کو محکمہ ترقی نسواں کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنانا ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!