شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ مار، دلہن سمیت 4 ملزمان گرفتار

شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ مار، دلہن سمیت 4 ملزمان گرفتار

پنجاب پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ (او سی یو)نے ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر اس دھنے کا پردہ فاش کیا
شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ مار، دلہن سمیت 4 ملزمان گرفتار

Webdesk

|

2 Feb 2025

لاہور پولیس نے دلہن اور نکاح خواں سمیت گروہ کے چار اہم ارکان کو گرفتار کر کے "جعلی شادی" کے ذریعے لوٹ مار کے دھندے کو بے نقاب کردیا۔

پنجاب پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ (او سی یو)نے ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر اس دھنے کا پردہ فاش کیا، جس میں معصوم خاندانوں کو شادی کے جھوٹے وعدوں کا لالچ دیا جاتا تھا ، تاکہ دولہا کے خاندان کو لوٹا جاسکے۔

پولیس حکام کے مطابق گینگ کا طریقہ کار دولہا کے اہل خانہ کو یرغمال بنانا اور دلہن کے ساتھ فرار ہونا تھا۔چھاپے کے دوران، حکام نے مجرموں کے قبضے سے بڑی مقدار میں نقدی، طلائی زیورات اور دلہن کا لباس برآمد کیا۔

ڈی ایس پی او سی یو رئیس احمد خان نے انکشاف کیا کہ یہ گینگ دلہن اور نکاح خواں سمیت چار افراد کے ساتھ کام کرتا تھا اور جرائم کی طرف رجوع کرنے سے پہلے شادیاں کروانے کا بہانہ بنا کر غیرمتعلقہ خاندانوں کا استحصال کرتا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!