شانگلہ کے 6 شہری کوئلے کی کان میں دب کر ہلاک

شانگلہ کے 6 شہری کوئلے کی کان میں دب کر ہلاک

وزیراعلی کا مزدوروں کی حادثاتی اموات پر افسوس کا اظہار
شانگلہ کے 6 شہری کوئلے کی کان میں دب کر ہلاک

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

خیبرپختونخوا کے دو اضلاع اور بلوچستان میں کوئلے کی کان میں حادثات سے 6 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر، کرم اور بلوچستان میں کوئلہ کان حادثات میں ضلع شانگلہ کے چھ مزدور جاں بحق ہوگئے جن کی اموات پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اُن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!