سہراب گوٹھ ندی میں دو سالہ بچہ گر کر لاپتہ

سہراب گوٹھ ندی میں دو سالہ بچہ گر کر لاپتہ

ریسکیو 1122 کے عملے نے بچے کی تلاش شروع کردی
سہراب گوٹھ ندی میں دو سالہ بچہ گر کر لاپتہ

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2024

سہراب گوٹھ لیاری ندی میں کمسن بچہ گر کر لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش کیلیے علاقہ مکینوں کی کوششیں رائیگاں گئیں جس کے بعد ریسکیو 1122 کے عملے نے بچے کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ندی میں گرنے والے بچے کی تلاش کا کام شروع کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رات کی تاریکی اور ندی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس کے باوجود ریسکیو ٹیم لاپتہ بچے کی تلاش میں مصروف ہے۔

دوسری جانب ندی میں گر کر لاپتہ ہونے والے 2 سالہ حمیداللہ کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندی کے کنارے حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں متعلقہ حکام اس بات کا نوٹس لیں تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!