شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ایک ملزم انجام کو پہنچ گیا

ویب ڈیسک
|
5 Jun 2025
پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چار جون کو حافظ آباد میں خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولس کے مطابق ملزم نے میاں بیوی کو رشتے داروں کے گھر سے واپس جاتے ہوئے ایک ویران مقام پر روکا اور پھر قبریستان لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو حملے کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی۔پولیس نے 8 ملزمان کے خلاف اغوا، عصمت دری، جنسی زیادتی اور ڈکیتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کیا۔
ملزم خاور انصاری کو سی ٹی ڈی فورس کے اہلکار دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے لے کر جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی اور ملزم خاور انصاری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کی خبر گزشتہ دنوں سامنے آئی تھی لیکن یہ واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا۔
Comments
0 comment