اسکول ساتھ جانے والی طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی زیادتی، لڑکی حاملہ ہوگئی

اسکول ساتھ جانے والی طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی زیادتی، لڑکی حاملہ ہوگئی

والدین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
اسکول ساتھ جانے والی طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی زیادتی، لڑکی حاملہ ہوگئی

ویب ڈیسک

|

3 May 2025

بورے والا : پنجاب کے علاقے بورے والا میں ایک دسویں جماعت کی طالبہ کو اسکول لے جانے والے رکشہ ڈرائیور نے چار ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں لڑکی حاملہ ہوگئی۔  

تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو اسکول آنے جانے کے لیے رکشہ ڈرائیور ناصر شیخ کے پاس بٹھایا تھا۔  

گزشتہ روز جب بچی اسکول سے گھر واپس نہیں آئی تو والدین نے تلاش شروع کی اور رات تین بجے اسے نیم بیہوش حالت میں پایا۔  

اسپتال میں طبی معائنے کے دوران الٹراساؤنڈ سے تصدیق ہوئی کہ لڑکی تین ماہ کی حاملہ ہے۔ بچی کے بیان کے مطابق، ملزم چار ماہ سے زبردستی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے تحت اسے ہراساں کرتا رہا۔  

متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے ملزم ناصر شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلیے کوششیں بھی جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!